کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو دوپہر بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک پوری قوم باہر نکلے‘ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جبکہ 27ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس تک ہر ہفتے بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی قوم یک زبان ہو کر آواز بلند کرے گی۔ پیر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے اعلان کیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جبکہ 27ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس تک ہر ہفتے بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی قوم یک زبان ہو کر آواز بلند کرے گی۔ پیر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے اعلان کیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف جمعہ کو دوپہر بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک پوری قوم باہر نکلے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ 27ستمبر کو ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس تک ہر ہفتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی قوم یک زبان ہو کر آواز بلند کرے گی۔

مزید خبریں