کشمیر بارے بپن راوت کا بیان بھارتی حکمرانوں کی متکبرانہ سوچ کا عکاس ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 12 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری یہ بات سمجھ لیں کہ وہ بھارت سے آزادی حاصل نہیں کر سکتے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ اس بیان سے بھارتی حکمرانوں کی متکبرانہ …

سرینگر ۔ 12 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری یہ بات سمجھ لیں کہ وہ بھارت سے آزادی حاصل نہیں کر سکتے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ اس بیان سے بھارتی حکمرانوں کی متکبرانہ اور مغرور سوچ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ طاقت اور جدید اسلحہ کے نشے میں چور بھارتی سیاسی اور فوجی قیادت تاریخ کا یہ سبق بھول رہی ہے کہ کسی قوم کے فطری رحجان کو بندوق کے سنگینوں سے تادیر زیر نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرنی چاہیے کہ کشمیر ی مراعات کے حصول کیلئے نہیں بلکہ اپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت پانے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں اور اس تحریک کو یہاں کے لوگ خاص کر نوجوان اپنے لہو سے سینچ رہے ہیں ۔