کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ، عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، راجناتھ سنگھ کا بیان تاریخی حقائق جھٹلانے کی ناکام کوشش ہے،حریت قیادت

سرینگر ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس ، میرواعظ کی سربراہی میں حریت فورم اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان کہ جموںوکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہاےہ تاریخی حقائق کو یکسر جھٹلانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے …

سرینگر ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس ، میرواعظ کی سربراہی میں حریت فورم اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان کہ جموںوکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہاےہ تاریخی حقائق کو یکسر جھٹلانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے ایک بیان میں کہاکہ آج ایک بار پھر بھارت نے بڑی ڈھٹائی سے ”اٹوٹ انگ“ کا راگ الاپ کر حق پر مبنی جدوجہد آزادی میں مصروف عمل کشمیری عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت کی جھوٹی اکھنڈتا اور طاقت کی بنیاد پر ہتھیائی گئی ریاست کے عوام کی کسی بھی جائز اور انصاف پر مبنی مطالبے کو اپنے غرور اور گھمنڈ سے ٹھکرادیاجاتا ہے۔

Leave a Reply