کشمیر جنوبی ایشیا کا ’فلیش پوائنٹ‘ ہے، منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی جنوبی کوریا کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون سے جنوبی کوریا کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک-جنوبی کوریا دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کوریائی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون سے جنوبی کوریا کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک-جنوبی کوریا دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کوریائی وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر طویل عرصے سے زیر التوا ایک سنگین بین الاقوامی تنازعہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیر جنوبی ایشیا کا ’فلیش پوائنٹ‘ ہے اور اس مسئلہ کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

رانا قاسم نون نے عالمی وفد کو بتایا کہ مقبوضہ وادی میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی افواج کی تعیناتی اور انسانی حقوق کی پامالیاں روز کا معمول بن چکی ہیں، آرٹیکل 370 کے غیر قانونی خاتمے کے بعد بھارتی مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت نے 4 ملین سے زائد جعلی ڈومیسائل جاری کر کے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی مذموم کوشش کی ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی جائز اور پرامن آواز دبانے کی بھارتی کوششوں کا نوٹس لے گی۔جنوبی کوریا کے وفد نے پرتپاک استقبال پر چیئرمین کشمیر کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ جنوبی کوریا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 

مزید خبریں