کشمیر پریمئیر لیگ سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہوگا،آزادئ کشمیر کے مقاصد کو تقویت ملے گی، شہریار آفریدی

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہوگا،آزادئ کشمیر کے مقاصد کو تقویت ملے گی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پریمیئر کرکٹ لیگ کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے تقریب کی صدارت …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہوگا،آزادئ کشمیر کے مقاصد کو تقویت ملے گی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پریمیئر کرکٹ لیگ کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے تقریب کی صدارت کی۔گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز خوش آئند ہے، بھارت کشمیر پر قابض ہے، مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کرکٹ بھی نہیں کھیل سکتے،کشمیر پریمیئر لیگ کرکٹ کی دنیا میں نیا اضافہ ہوگا،لیگ سے کشمیر میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا،کشمیر لیگ میں اسپانسرز کی گہری دلچسپی لے رہے ہیں،لیگ سے کشمیر کا تشخص اجاگر ہوگا،لیگ سے آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا،ازاد کشمیر بہت جلد آزادکشمیر سے آن ملے گا،سیاحت کا فروغ وزیراعظم کی کاوشوں میں ترجیح ہے،عمران خان نے شہریار آفریدی کو لیگ کی ذمہ داری سونپی ہے،لیگ کے انعقاد میں سندھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی،پی ایس ایل کی طرح کے پی ایل میں بھی لوگوں کا جوش و جذبہ ہوگا،کوویڈ19 کے حوالے سے ایس اوپیز پر عمل کرنا بہت ضروری ہے،لیگ کی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں،مقبوضہ کشمیر شہدا کی شکل میں ہیرو پیدا کر رہا ہے۔ تقریب میں شہریار خان افریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی عوام کے خلاف نہیں، ہم ان سے مقابلے کے رحجان میں اضافہ کریں گے ، چاہے وہ کھیل ہو یا ثقافت ہو،لیگ کے انعقاد سے آزادی کشمیر کے مقاصد کو تقویت ملے گی، لیگ کا انعقاد وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں ہوگا،کمیٹی کا مقصد کوئی سیاسی فائدہ نہیں، کرکٹ مقابلوں سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہوگا،پریمیئر لیگ میں معروف اور نامور کرکٹر شرکت کریں گے،آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری کرکٹ سے بھی گہرا شغف رکھتے ہیں،ہم کشمیر کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے،واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں 6فرنچائز شرکت کریں گی،ان میں مظفرآباد ٹائیگرز،میرپو رائلز،کوٹلی پینتھرز ،راولا کوٹ ،باغ اسٹالینز، اوورسیز وارئیرز شامل ہیں،لیگ کے سات میچز میرپورخاص میں کھیلے جائیں گے جبکہ مظفرآباد میں گیارہ میچز کا انعقاد ہوگا۔تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے پڑھے گئے،کشمیر کا ثقافتی شو پیش کیا گیا جبکہ گورنر سندھ کو فرنچائزز کی شرٹس پیش کی گئیں۔

مزید خبریں