کشمیر پر دو روزہ بین الاقوامی پارلیمنٹری سیمینار (جمعرات کو) ہو گا

کشمیر پر دو روزہ بین الاقوامی پارلیمنٹری سیمینار (جمعرات کو) ہو گا سیمینار میں پارلیمنٹ کے ارکان سمیت یورپ ، برطانیہ، کینیڈا اور شمالی امریکہ کے ماہرین شرکت کریں گے اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) کشمیر سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی پارلیمنٹری سیمینارجمعرات کو ہو گا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔ سیمینار کی اہمیت کے پیش نظر …

کشمیر پر دو روزہ بین الاقوامی پارلیمنٹری سیمینار (جمعرات کو) ہو گا
سیمینار میں پارلیمنٹ کے ارکان سمیت یورپ ، برطانیہ، کینیڈا اور شمالی امریکہ کے ماہرین شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) کشمیر سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی پارلیمنٹری سیمینارجمعرات کو ہو گا جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔ سیمینار کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعظم محمد نواز شریف افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے۔ سیمینار میں پارلیمنٹ کے 20 ارکان سمیت یورپی پارلیمنٹ، برطانیہ، کینیڈا اور شمالی امریکہ کے ایکسپرٹس شرکت کریں گے جبکہ 400 سے زائد قومی وفود بشمول تھنک ٹینک، سوشل سائنٹسٹس، انٹرنیشنل رپورٹرز اور طلباءشرکت کریں گے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس)، وزارت خارجہ، وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان، حکومت آزاد جموں و کشمیر سیمینار کے انعقاد کیلئے پارلیمنٹ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ سیمینار کیلئے آئیڈیا قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے دیا تھا۔ شرکاءکشمیر تنازعہ کے مختلف پہلوﺅں پر بحث کریں گے۔ 2 روزہ سیمینار پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply