کشمیر کے تنازعہ کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں ، سابق سفارتکار عبد الباسط

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سابق سفارتکار عبد الباسط نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازعہ کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں ، بھارت کے ذہن میں چالاکی سمائی ہوئی ہے ، مئی کی جنگ میں واضح ہوا کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کے 78 ویں یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سابق سفارتکار عبد الباسط نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازعہ کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں ، بھارت کے ذہن میں چالاکی سمائی ہوئی ہے ، مئی کی جنگ میں واضح ہوا کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کے 78 ویں یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی سے تعبیر کرتا ہے ، بھارت سے خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ، 22 فروری 1994 کو بھارتی پارلیمان نے قراداد پاس کی ، 5 اگست 2019 کو بھارت نے آئینی ترامیم کیں۔

بھارت نے کشمیر کی ایکویشن کو مشکل بنا دیا ہے ، بھارتی آئین میں درج ہے کہ ان آرٹیکلز کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔بھارتی سپریم کورٹ نے بھی یہی فیصلہ دیا کہ یہ آرٹیکل مستقل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بے شمارکالے قوانین ہیں ، ہم صاف کہتے ہیں کشمیر کے تنازعہ کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں ۔ہم نے نیریٹیو بلڈنگ پر کام کرنا ہے ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کشمیر کے مسئلہ کو ہم نے کیسے آگے لے کر چلنا ہے ، بھارت نے حریت قیادت کو قید کر رکھا ہے ، ہمیں اس سلسلے میں ایک جامع اور مربوط پالیسی بنانا ہو گی ، یہ ایک مستقل عنوان ہے جس پر ہمہ وقت کام کرنے کی ضرورت ہے۔