کلرسیداں پولیس کی کارروائی، مویشی چوری اور نقب زنی کی وراداتوں میں ملوث 06رکنی گینگ گرفتار

111
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔ 30 مارچ (اے پی پی):کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری اور نقب زنی کی وراداتوں میں ملوث 06رکنی گینگ کو گرفتارکر کے ان سے لاکھوں روپے نقدی، گھروں اور دکانوں سے چوری ہونے والی اشیاء اور ہزاروں روپے مالیتی گندم برآمدکر لی ہے، ملزمان مویشی چوری کرکے ذبح کرتے اور گوشت فروخت کر دیتے تھے، پولیس کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری اور نقب زنی کی وراداتوں میں ملوث 06رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،

ملزمان کی شناخت غلام مرتضیٰ، عاطف، ذیشان، طہمان، لیاقت اور عمران کے نام سے ہوئی، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، گھروں اور دکانوں سے چوری ہونے والی اشیاء اور ہزاروں روپے مالیتی گندم برآمد ہوئی، ملزمان مویشی چوری کرکے ذبح کرتے اور گوشت فروخت کر دیتے تھے،ملزمان مویشی چوری کے علاوہ گھروں اور دکانوں سے بھی چوری کی واردات کرتے تھے،

ملزمان نے کلرسیداں اور دیگر تھانوں کے علاقے میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، گینگ کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کلرسیداں اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔