کلیدی معاشی اشاریوں اورمعاشی استحکام کے باعث پاکستان کے کنٹری رسک پریمئیم میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):کلیدی معاشی اشاریوں اورمعاشی استحکام کے باعث پاکستان کے کنٹری رسک پریمئیم (سی آرپی) میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر2024میں پاکستان کے کنٹری رسک پریمئیم (سی آرپی) کی شرح 4.36فیصدتک گرگئی ہے، یہ شرح جون 2023میں 14.13فیصدتھی، بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے بعدپاکستان کے کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری کی وجہ سے پریمئیم کی شرح میں …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):کلیدی معاشی اشاریوں اورمعاشی استحکام کے باعث پاکستان کے کنٹری رسک پریمئیم (سی آرپی) میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر2024میں پاکستان کے کنٹری رسک پریمئیم (سی آرپی) کی شرح 4.36فیصدتک گرگئی ہے، یہ شرح جون 2023میں 14.13فیصدتھی،

بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے بعدپاکستان کے کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری کی وجہ سے پریمئیم کی شرح میں کمی آئی ہے،ملکی کرنسی مستحکم ہے،سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہاہے جبکہ سیاسی استحکام بھی آرہاہے۔پاکستان کے کنٹری رسک پریمیم میں نمایاں کمی سے ملکی معشیت پرسرمایہ کاروں کی اعتمادکی عکاسی ہورہی ہے۔کنٹری رسک پریمئم اضافی منافع کی وہ شرح ہے جو سرمایہ کاروں کو کسی خاص ملک میں سرمایہ کاری کرتے وقت درکار ہوتی ہے۔

یہ بنیادی طور پر ان خطرات وخدشاتکے عوض مانگا جاتا ہے جو کسی غیر مستحکم یا ترقی پذیر ملک میں سرمایہ کاری کے دوران درپیش ہوتا ہے۔ مختلف ممالک میں سیاسی، اقتصادی، قانونی اور سماجی حالات کی بنا پر سرمایہ کاری میں خطرات مختلف ہوتے ہیں، اور سرمایہ کار اس خطرے کی تلافی کے لیے زیادہ منافع کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں