فیصل آباد۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):کماد کے کاشتکاروں کو فروری کاشتہ فصل کی آبپاشی 20 سے 30 دن کے وقفہ سے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ا گر کماد کی ستمبر کاشت مکمل نہ ہوئی ہو تو اس کو جلد مکمل کر لیا جائے اور صرف محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام ہی کاشت کی جائیں۔
شوگر کین سپیشلسٹ ڈاکٹر شاہد محمودنے کاشتکاروں سے کہا کہ ستمبر کاشت کیلئے درمیابی زمین میں یوریا سوا5 بوری +ایس ایس پی 18 فیصد5 بوری +پوٹاشیم سلفیٹ2 بوری /ایم او پی پونے2 بوری یا یوریا4 بوری +ٹی ایس پی 2 بوری+ پوٹاشیم سلفیٹ 2بوری/ایم او پی پونے 2بوری فی ایکڑ استعمال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کماد کی فصل کو فاسفورسی اور پوٹا ش والی کھادوں کی پوری مقدار بوقت بجائی جبکہ نا ئٹر وجنی کھاد کا 1/3 حصہ اگاؤ کے بعد نومبر جبکہ باقی بالترتیب مارچ اور اپریل میں ڈا لا جائے۔