’’ایکسپو میڈ یوروایشیاء‘ میں شرکت کےلئے 19 اکتوبر تک درخواستیں طلب

TDAP

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’ایکسپو میڈ یوروایشیاء‘‘ میں شرکت کےلئے 19 اکتوبر تک درخواستیں طلب کر لیں ۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش 25تا27 اپریل 2024 تک ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہو گی ۔

نمائش میں سرجیکل و ڈینٹل آلات،ہاسپٹل آلات ، میڈیکل فیسیلٹی منیجمنٹ،الیکٹرو میڈیکل آلات، میڈیکل لیبارٹریز ٹیکنالوجیز،آرتھوپیڈکس،فزیوتھراپی،ری ہیبلیٹیشن اور فارماسیوٹیکل سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اورافراد شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔