واشنگٹن ۔8جنوری (اے پی پی):امریکہ کی نائب صدر کمالا ہیرس 13 جنوری سے 17 جنوری تک سنگاپور، بحرین اور جرمنی کا دورہ کریں گی۔وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکہ کی نائب صدر کمالا ہیرس 13 جنوری سے 17 جنوری تک سنگاپور، بحرین اور جرمنی کا دورہ کریں گی،وہ 15 جنوری کو سنگاپور میں رہنماؤں سے ملاقات کریں گی اور چانگی نیول بیس کا دورہ بھی کریں گی۔
16 جنوری کو نائب صدر منامہ، بحرین میں رہنماؤں سے ملاقات کریں گی اور نیول سپورٹ ایکٹیویٹی – بحرین، یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر اور یو ایس 5ویں فلیٹ کا دورہ کریں گی ۔وائٹ ہائوس کے مطابق 17 جنوری کو نائب صدر جرمنی کے سپنگلم میں سپنگلم ایئر بیس پر امریکی فضائیہ کے 52ویں فائٹر ونگ کا دورہ بھی کریں گی ۔