کمبوڈیا۔ تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بیشتر بے گھر افراد گھروں کو واپس

پنوم پنہ۔6جنوری (اے پی پی):کمبوڈیا کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ حالیہ سرحدی تنازع کے بعد بے گھر ہونے والے کمبوڈیائی شہریوں کی اکثریت اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکی ہے۔شنہوا کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ترجمان ٹچ سوکھاک کے مطابق اب تک تقریباً 68.4 فیصد متاثرہ افراد گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 لاکھ 49 ہزار 23 …

پنوم پنہ۔6جنوری (اے پی پی):کمبوڈیا کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ حالیہ سرحدی تنازع کے بعد بے گھر ہونے والے کمبوڈیائی شہریوں کی اکثریت اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکی ہے۔شنہوا کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ترجمان ٹچ سوکھاک کے مطابق اب تک تقریباً 68.4 فیصد متاثرہ افراد گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 لاکھ 49 ہزار 23 بے گھر افراد میں سے 4 لاکھ 44 ہزار 179 افراد نے اپنے علاقوں میں واپسی اختیار کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت بھی 2 لاکھ 4 ہزار 844 افراد عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں، جن میں 1 لاکھ 8 ہزار 466 خواتین اور 66 ہزار 892 بچے شامل ہیں۔واضح رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان تین ہفتوں تک جاری رہنے والے مسلح تنازع کے بعد 27 دسمبر 2025 کو فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس تنازع کے دوران دونوں جانب جانی نقصان بھی ہوا تھا۔حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد متاثرہ علاقوں میں حالات بتدریج معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں اور بے گھر افراد کی بحالی کا عمل جاری ہے۔