کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔28جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ اس وقت باہم برسرپیکار کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے گا ۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این) کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں کمبوڈیا تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ …

بیجنگ۔28جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ اس وقت باہم برسرپیکار کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے گا ۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این) کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے روزانہ کی پریس کانفرنس میں کمبوڈیا تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ ایسے پڑوسی ہیں جو ایک دوسرے سے دور نہیں ہو سکتے۔

اچھی ہمسائیگی اور باہمی اعتماد پر قائم رہنا اور اختلافات کو مناسب طریقے سے طے کرن اکمبوڈیا اور تھائی لینڈ دونوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات میں ہے اور یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔ چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے تنازع کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے ۔

امید ہے کہ دونوں ممالک عوام کے مشترکہ مفادات کیلئے صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے جنگ بندی کریں گے، اختلافات کو پرامن طریقے سے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں گے اور سرحدی علاقے میں جلد از جلد امن و استحکام بحال کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آسیان نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کے عمل کو فعال طور پر فروغ دیا ہے ۔

چین ان تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو صورتحال کو سازگار بنانے کیلئے کی جارہی ہیں۔ چین منصفانہ موقف کو برقرار رکھتے ہوئے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گا اور جنگ بندی کو فروغ دینے اور لڑائی کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔