کمبوڈیا میں جنوب مشرقی ایشیا کے ووکیشنل کالجوں کے مقابلوں کی تین روزہ تقریب اختتام پذیر

:کمبوڈیا میں جنوب مشرقی ایشیا کے ورلڈ ووکیشنل کالج سکلز کمیٹیشن 2026 کی اختتامی تقریب منگل کو منعقد ہوئی۔

پنوم پین ۔22ستمبر (اے پی پی):کمبوڈیا میں جنوب مشرقی ایشیا کے ورلڈ ووکیشنل کالج سکلز کمیٹیشن 2026 کی اختتامی تقریب منگل کو منعقد ہوئی۔شہنوا کے مطابق اس تین روزہ تقریب میں جنوب مشرقی ایشیا کے 8 ممالک سے 92 ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنی تکنیکی مہارتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تعلیم، نوجوان و کھیل ہانگ چون نارون نے فاتح ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو ان کی محنت، استقامت اور عزم کا مظہر قرار دیا۔

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ تاریخی ایونٹ نہ صرف نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں اور جدید سوچ کے اظہار کا ایک پلیٹ فارم ہے بلکہ یہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کا ایک موثر ثبوت بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقائی مرحلے میں گولڈ ایوارڈ جیتنے والی نو ٹیموں میں سے منتخب کردہ چھ ٹیمیں اب چین میں ہونے والے 2026 کے ’’ورلڈ ووکیشنل کالج اسکلز کمپیٹیشن‘‘ کے فائنل میں جنوب مشرقی ایشیا کی نمائندگی کریں گی۔

مزید خبریں