اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 کے دوران فروخت کا حجم 77 ہزار 686 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 24-2023 کے عرصہ میں 49 ہزار 989 کمرشل گاڑیاں …
کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا، پاما

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 کے دوران فروخت کا حجم 77 ہزار 686 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 24-2023 کے عرصہ میں 49 ہزار 989 کمرشل گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 27 ہزار 697 یونٹس یعنی 55.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاما کے مطابق اس دوران ٹرکوں کی فروخت 112.4 فیصد اضافہ سے 967 یونٹس کے مقابلہ میں 2054 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اسی طرح بسوں کی فروخت میں بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 54 فیصد اضافہ ہوا اور فروخت کا حجم 237 یونٹس کے مقابلہ 365 یونٹس تک بڑھ گیا۔
مزید برآں موٹرسائیکلز اور تھری وہیلر رکشوں کی فروخت میں بھی 29.26 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے اور جولائی تا جنوری 24-2023 کی فروخت 6 لاکھ 46 ہزار 440 یونٹس کے مقابلہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 میں 8 لاکھ 35 ہزار 616 یونٹس تک بڑھ گئی۔
دوسری جانب اس عرصہ کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت میں 26.51 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور ٹریکٹروں کی فروخت کا حجم 27 ہزار 431 یونٹس کے مقابلہ میں 20 ہزار 158 یونٹس تک کم ہوگیا۔ٹاپ لائن سیکورٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث گاڑیوں کےلئے قرضوں کے اجرا میں اضافہ ہوا ہے جس سے آٹو موبائلز کے شعبہ کی فروخت میں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔








