کمشنر ،آرپی او راولپنڈی اور راجہ اسامہ اشفاق سرور سے مر کزی انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات

98
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

مری ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک،آرپی او راولپنڈی اورممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور سے مر کزی انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی ہے۔گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں مری پائے جانے والے معاملات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کا کہنا تھا حکومت پنجاب نے مری کی تعمیروترقی کیلئے اربوں روپے کے میگامنصوبوں کیلئے خطیر فنڈزجاری کئے ہیں جن کی تکمیل سے اہل علاقہ اورآنے والی نسلوں کیلئے بہتر نتائج کے حامل ہونگے،سیاحت کوفروغ ملے گا ملکہ کوہسار مری کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کاحل نکالناہوگا۔

کمشنر نے کہاکہ ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور جمعرات کو اپنے لوگوں کوبلاکر ان بات کریں جو بھی وہ فیصلہ کرینگے ہم ایم این اے کی تجاویز کی بھرپورسپورٹ کرینگے۔