کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ۔

راولپنڈی۔ 04 نومبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ پرائس …

راولپنڈی۔ 04 نومبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں فعال رکھتے ہوئے باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس یقینی بنایا جائے۔ ٹماٹروں اور پیاز کی قیمتوں پر خاص نظر رکھی جائے۔ کسی کو بھی ناجائز منافع کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوسکیں۔ اجلاس کے دوران کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر 33 ہزار 784 معائنہ جات کیے گئے۔

اس دوران زائد قیمتوں پر فروخت کی 55 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ جن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3 لاکھ 33 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد، 3 افراد گرفتار اور 1 دکان سیل کی گئی۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، پرائس مجسٹریٹس، پیرا فورس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ضلع راولپنڈی میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس دوران تحصیل گوجر خان میں 6 ہزار 869 معائنہ جات کیے گئے، 1 مقام پر خلاف ورزی رپورٹ، 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد۔ تحصیل کہوٹہ میں 4 ہزار 363 معائنہ جات، 5 خلاف ورزیاں، 22 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں میں 2 ہزار 689 معائنہ جات، 4 خلاف ورزیاں، 6 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح راولپنڈی کینٹ میں 4 ہزار 773 انسپیکشنز کے دوران، 8 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جن پر 51 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

راولپنڈی سٹی میں 7 ہزار 144 معائنہ جات، 31 خلاف ورزیاں پر 1 لاکھ 76 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد، 1 مقام سیل اور 3 افراد گرفتار۔ راولپنڈی صدر میں 3778 معائنہ جات میں 2 خلاف ورزیاں پر 8 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ تحصیل ٹیکسلا میں 4 ہزار 168 معائنہ جات میں 4 خلاف ورزیوں پر 67 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔