کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز/ منیجنگ ڈائریکٹر ستھراء پنجاب ایجنسی کے ہمراہ تحصیل و ضلع سرگودھا کے نواحی چک نمبری 37 شمالی کا دورہ کیا اور ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
کمشنر سرگودھا کا چک نمبری 37 شمالی کا دورہ، ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
سرگودھا۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز/ منیجنگ ڈائریکٹر ستھراء پنجاب ایجنسی کے ہمراہ تحصیل و ضلع سرگودھا کے نواحی چک نمبری 37 شمالی کا دورہ کیا اور ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے چک میں صفائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور صفائی کے نظام کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں، صفائی کے انتظامات اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر دیہاتیوں نے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں، کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ عملے کی کارکردگی کی با قاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب کے وژن کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔







