کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

104

حیدرآباد۔ 11 دسمبر (اے پی پی):کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انتظام کیا گیا ۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، وائس چانسلر قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی کے علاوہ تینوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی ۔

انہوں نے کمشنر کی خدمات کو سراہا اور تحفے پیش کئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ افسران اپنی ملازمت کے دوران لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور دفاتر میں آنے والے غریب عوام کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کسی سائل کو اپنے پاس بٹھا کر اس کی بات سن لیں اور اسے یقین دہانی کرائیں کہ اس کا کام ہوجائے گا تو اس سے بڑا ثواب کا کام اور کوئی نہیں، اگر آپ اپنی سرکاری ملازمت کے دوران کسی کو ریلیف دے سکتے ہیں تو یہ انسان ذات کی بھلائی ہے۔تقریب سے ڈی آئی جی پولیس پرویز احمد چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔