کمشنر نصیرآبادکی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی بارے اجلاس کا انعقاد

6

کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کا کڑ ، ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین ، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ، ڈپٹی کمشنر اوستامحمد رزاق خان خجک ،برکت علی کھوسہ اور عبدالصمد کھوسہ شریک تھے ۔

اس موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اجلاس کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی ۔ کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے کوئی بھی قانون سے بالادست نہیں ، سرکاری واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانا زمینداروں پر لازم ہے ، تمام ڈپٹی کمشنرز سرکاری واجبات کی وصولی پر گہری نظر مرکوز رکھیں ۔ جون کے آخر تک ریکوری کے عمل کو مکمل کیا جائے ۔