کمپلینٹ سیل میں اب تک 47 شکایات موصول ہوئیں ، تمام کو نمٹا دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

83

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کمپلینٹ سیل میں اب تک انتخابی عمل سے متعلق 47 شکایات سیاسی جماعتوں ، امیدواران و دیگر شخصیات کی طرف سے موصول ہوئی ہیں ، ان تمام شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے میں دشواری سے متعلق شکایات فوری طور پر ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں کو بھیجی گئیں ۔

رپورٹ کے مطابق تمام امیدواروں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کے بارے میں شکایات درج کروائیں ، ان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسروں کے پاس بغیر کسی رکاوٹ کے جمع ہو چکے ہیں۔