اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):کمپنیوں اورایسوسی ایشن ایشنزآف پرسنزکیلئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے ایڈوانس ٹیکس کی پہلی قسط جمع کرانی کی آج (بدھ کو) آخری تاریخ ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق کمپنیزاورایسوسی ایشنز آف پرسنزکیلئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے ایڈوانس انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 25ستمبرمقررکی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک قسط جمع نہ کرانے والی کمپنیوں اورایسوسی ایشن ایشنزآف پرسنزپر12فیصدسرچارج عائد ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس آرڈی ننس 2001کے سیکشن 147کے تحت کمپنیوں اورایسوسی ایشن ایشنزآف پرسنزکیلئے سہ ماہی اقساط میں انکم ٹیکس کی پیشگی ادائیگی لازم ہے۔واضح رہے کہ ٹیکس دہندگان کیلئے انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبرمقررکی گئی ہے، گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کے موبائل سم بندکرنے کے علاوہ قانون کے مطابق دیگراقدامات بھی کئے جائیں گے۔