اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اور روس کی فیڈرل اینٹی مونوپولی سروس نے مارکیٹ میں مسابقت کے فروغ اور پالیسی سازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمتی یاداشت پر کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور رئیشن اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کے ڈپٹی سربراہ آندرے سگانوف نے دستخط کئے۔دونوں اداروں کے مابین یہ معاہدہ دو طرفہ …
کمپٹیشن کمیشن اور روس کی فیڈرل اینٹی مونوپولی سروس کے مارکیٹ میں مسابقت کے فروغ اور پالیسی سازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اور روس کی فیڈرل اینٹی مونوپولی سروس نے مارکیٹ میں مسابقت کے فروغ اور پالیسی سازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
مفاہمتی یاداشت پر کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور رئیشن اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کے ڈپٹی سربراہ آندرے سگانوف نے دستخط کئے۔دونوں اداروں کے مابین یہ معاہدہ دو طرفہ تجربات، مہارت اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے، کارٹل کی تحقیقات، اجارہ داری کے ناجائز استعمال، مرجر کنٹرول اور دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں تعاون کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر ورکشاپس، مشاورتی اجلاس، ماہرین کے تبادلے اور مشترکہ تحقیق پر کام کریں گے۔کمپٹیشن کمیشن روسی اتھارٹی کے وسیع ریگولیٹری تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ جلد دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ سیشن منعقد ہوں گے۔یہ تعاون دونوں ممالک میں ریگولیٹری ہم آہنگی، نفاذ کی صلاحیت اور مارکیٹ میں مسابقت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔








