اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے فائیو جی سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جس کے پاکستان فائیو جی کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی ٹیلی کام کمپنی زونگ چائنا موبائل نے پاکستان میں فائیو جی سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جس کے …
کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل عبور، پاکستان فائیو جی سروس کا کامیاب تجربہ کرکے خطے کا پہلا ملک بن گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے فائیو جی سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جس کے پاکستان فائیو جی کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی ٹیلی کام کمپنی زونگ چائنا موبائل نے پاکستان میں فائیو جی سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان فائیو جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی سروس کا آغاز بہت جلد کر دیا جائے گا۔ فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100گنا تیز ہو گا جبکہ فائیو جی سروس موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے 10گنا تیز ہو گا، فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے جس سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈاﺅن لوڈ ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گزشتہ ماہ فائیو جی لائسنس کے اجراءکے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ زونگ سی ایم پاک کے فور جی ٹاورز کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس کے فور جی صارفین کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ ہے۔کمپنی کے چیئر مین وانگ ہوا نے اپنے صارفین کو جدید ترین کمیونیکیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








