اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک80 ارب2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب54ارب96کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعدادو شمار کے مطابق حکومت …
کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک80 ارب2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک80 ارب2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب54ارب96کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 40 کروڑ، سرائے گمبیلا سے کوہاٹ روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 60 کروڑ، لاہورملتان موٹر وے کے لئے 2 ارب 34 کروڑ، برہان ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے کے لئے 9 ارب 35 کروڑ، سی پیک کے تحت اسلام آباد رائیکوٹ سیکشن کے تعمیر کے لئے 40 کروڑ، لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 44 کروڑ، ژوب کچلاک روڈ کی تعمیر کے لئے 2 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔








