اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک4کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری …
کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 4کروڑ 96 لاکھ کے فنڈزجاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک4کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی آر سی ایکسیلینٹ ڈیٹا کے لئے 40 لاکھ، گوادر میں ایس ایس پی آفس ہیڈکوارٹرز کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ 77 لاکھ، این ٹی آر سی ایکسل لوڈ سروے پروگرام کے لئے 35 لاکھ، این ٹی آرسی پرمانینٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 46 لاکھ، پاکستان میں سٹڈی آف فریٹ ٹرانسپورٹ کے لئے 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔








