اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی …
کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر عوام دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کو ظاہر کرتا ہے۔ جمعرات کو معان خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پرخلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کا خصوصی پیکیج کنٹرول لائن پر رہنے والے افراد کیلئے ان خاندانوں کی فلاح و بہبود میں ممد و معاون ثابت ہو گا، احساس پروگرام کے تحت راشن سکیم کے ذریعے معاونت کے علاوہ33498 خاندانوں کی ہر شادی شدہ خاتون کو ہرسہ ماہی میں پانچ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس رقم کی ادائیگی 4 سہ ماہیوں تک جاری رہے گی۔







