اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے کمزور گھرانوں کی معاشی بااختیاری26- 2025‘‘ منصوبہ کے آخری (مرحلہ سوم) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مستحق خاندانوں کے روزگار کو مضبوط بنانا اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا تھا۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق منصوبہ کے تحت کل …
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے پاکستان میں مویشیوں کے ذریعے معاشی بااختیاری منصوبے کے آخری مرحلے کی کامیاب تکمیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے کمزور گھرانوں کی معاشی بااختیاری26- 2025‘‘ منصوبہ کے آخری (مرحلہ سوم) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مستحق خاندانوں کے روزگار کو مضبوط بنانا اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا تھا۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق منصوبہ کے تحت کل 500 مستحق گھرانوں میں 500 گائیں بمع دو بوریاں سائیلج تقسیم کی گئیں، جانوروں کی تقسیم تین اضلاع چارسدہ (200 گائیں)، مردان (150 گائیں) اور نوشہرہ (150 گائیں) میں کی گئی۔
اس
کے علاوہ مستفید ہونے والے خاندانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ضلعی محکمہ لائیو اسٹاک کے تعاون سے مویشیوں کی دیکھ بھال، صحت اور افزائش سے متعلق 40 تربیتی نشستیں بھی منعقد کی گئیں تاکہ خاندان پائیدار بنیادوں پر مویشی پال کر آمدن حاصل کر سکیں۔اس اقدام کے ذریعے 500 گھرانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچا، جس سے 3,570 افراد مستفید ہوئے ۔

اس سے گھریلو آمدن میں اضافہ، غذائی تحفظ میں بہتری اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ذریعے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے اشتراک سےمکمل کیا گیا ہے ، جو مملکتِ سعودی عرب کے اس انسانی ہمدردی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد کمزور طبقات کو بااختیار بنانا، خود انحصاری کو فروغ دینا اور پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔








