ریاض ۔6جنوری (اے پی پی):کنگ فیصل ایوارڈ 2026 کے فاتحین کا اعلان بدھ 7 جنوری کو کیا جائے گا۔ایس پی اے کے مطابق ایوارڈ کے لیے قائم خصوصی کمیٹیوں نے دارالحکومت ریاض میں اجلاس کیے۔شہزادہ ترکی الفیصل ریاض کے الفیصلیہ سینٹر کے پرنس سلطان گرینڈ ہال میں پانچ مختلف شعبوں میں فاتحین کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ شہزادہ ترکی الفیصل اس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے …
کنگ فیصل ایوارڈ 2026 کے فاتحین کا اعلان7جنوری کو کیاجائے گا

مزید خبریں
ریاض ۔6جنوری (اے پی پی):کنگ فیصل ایوارڈ 2026 کے فاتحین کا اعلان بدھ 7 جنوری کو کیا جائے گا۔ایس پی اے کے مطابق ایوارڈ کے لیے قائم خصوصی کمیٹیوں نے دارالحکومت ریاض میں اجلاس کیے۔شہزادہ ترکی الفیصل ریاض کے الفیصلیہ سینٹر کے پرنس سلطان گرینڈ ہال میں پانچ مختلف شعبوں میں فاتحین کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ شہزادہ ترکی الفیصل اس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں اسلام کی خدمت کے شعبے کے فاتح کا اعلان کیا جائے گا۔
کنگ فیصل ایوارڈ جنرل سیکریٹریٹ نے اس سال ایوارڈ کےلیے ’اسلامی علوم کے شعبے میں اسلامی دنیا میں تجارتی راستے، عربی زبان و ادب، فرانسیسی میں عربی ادب، میڈیسن میں مٹاپے کے علاج کو تبدیل کرنے والی دریافتیں اور سائنس کے شعبے میں میتھمیٹکس کے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔جبکہ اسلام کی خدمت ایک اعزازی ایوارڈ ہے جو اسلام، مسلمانوں اور انسانیت کے لیے غیرمعمولی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔کنگ فیصل ایوارڈ کے لیے امیدواروں کی نامزدگیاں یونیورسٹیوں، تحقیقی مراکز اور سائنسی اداروں کے حوالے سے قبول کی جاتی ہیں۔








