کوئٹہ، فوڈ اتھارٹی نے 6 ملک شاپ مالکان کو جرمانے کیے
کوئٹہ، فوڈ اتھارٹی نے 6 ملک شاپ مالکان کو جرمانے کیے

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملک سیفٹی ٹیم نے دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے کوئٹہ کے علاقے مٹھا چوک، بنگلزئی سٹاپ مشرقی بائی پاس اور پودگلی چوک میں موجود دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا ۔
ٹیم نے 6 ملک شاپ مالکان کو جرمانہ جبکہ 9 مراکز کو اصلاحی نوٹس جاری کیے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جرمانہ کردہ ملک شاپس سےدودھ کے سیمپل لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے ۔دودھ و دہی میں سکمڈ ملک پاوڈر و پانی کی وافر مقدار ملانے پر 6 دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 9 ملک شاپس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔








