کوئٹہ، مختلف گرڈ اسٹیشنوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 12 اور 13ستمبرکو بجلی بندرہے گی، کیسکو

کوئٹہ، مختلف گرڈ اسٹیشنوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 12 اور 13ستمبرکو بجلی بندرہے گی، کیسکو

کوئٹہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 12ستمبربروزہفتہ کو سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، واسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، اے ون سٹی، جڑسافیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvملک پلانٹ، شہبازٹاون، جناح ٹاون، جی او آر، بروری فیڈرزسے صبح10:30بجے سے دوپہر 2:30بجے تک نیز اسی روزکچلاک گرڈاسٹیشن کے 11kvایف سی، ریگی،باچا آغا فیڈروں سے صبح11:30بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی،

اسی طرح 12ستمبرکے روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے اولڈاور نیو پشتون آباد، ایسٹرن بائی پاس، ایف جی ایس، شموزئی، شیخ زید اسپتال فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسی طرح 13ستمبر (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ،پی اے ایف، چشمہ، ریگی، آئی ٹی یونیورسٹی، ایگریکلچر، ایف سی، خروٹ آباد، جبل نور، عمر، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی سنٹری، سی ٹی ایس، آریا، ادیان،داریم فیڈرصبح10بجے سے دوپہر2:30بجے تک نیز اُسی روزمری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvگلستان، حالی روڈ، سٹی فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہےگی۔

اسکے علاوہ 14ستمبرکو (بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر،عالم خان، نواں کلی، مالک فیڈرزجبکہ مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvلیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اُسی روزمری آبادگرڈکے طوغی روڈ، مری آباد، کانسی ون،کانسی ٹو فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvجبل نور،خروٹ آباد، داریم، ویسٹرن بائی پاس،دوستین،تکتو اور ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔

علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 13ستمبرکو (بروزاتوار) مر ی آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvمری آباد، طوغی روڈ، کانسی ون، کانسی ٹو، اسٹاف کالج، سید آباد، سٹی، سرینا،نیو ایم ای ایس، نارکوٹکس فیڈروں سے صبح6بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 12ستمبراور13ستمبرکو 132kvاوستہ محمداورجھل مگسی گرڈاسٹیشنوں سے (روزانہ) صبح7بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔