کوئٹہ ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم کا خوراک کے مراکز کا معائنہ، قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
کوئٹہ۔ 21 اگست (اے پی پی):کوئٹہ شہر میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نے علمدار روڈ پر موجود مراکز کا معائنہ کرکےقوانین کی خلاف ورزی پر 2 آئسکریم یونٹس اور 1 بیکنگ یونٹ پر جرمانے عائد کردیے ، 3 مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم کے مطابق آئسکریم یونٹس کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ذاتی صفائی نہ ہونے ، پراڈکٹس کی نامناسب سٹوریج، گندے برتنوں کی موجودگی، خراب ریفریجریٹر اور ایکسپائرڈ اسنس برآمد ہو نے پر کی گئی۔بیکنگ یونٹ کے خلاف بھی صفائی کے ناقص انتظامات، اشیا پیک کرنے میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر(اخبار) کے استعمال، بیکری آئٹمز پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ نہ ہونے پر کارروائی کی گئی ۔علاوہ ازیں 3 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔