کوئٹہ میں قیمتی پتھروں کی نمائش ، ملک بھر سے 38 تاجروں نے سٹال لگائے

257

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) کوئٹہ میں قیمتی پتھروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں جیولر اینڈ جیمز ڈیویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے قیمتی پتھروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور،کراچی، چاغی اور خاران سمیت ملک بھر سے 38 تاجروں نے سٹال لگائے۔ نمائش میں ہیرے اور روبی سمیت دیگر قیمتی پتھروں سے جڑے زیورات اور ڈیکوریشن پیسز رکھے گئے۔کوئٹہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نمائش دیکھنے آئی