کوئٹہ میں 7ویں محرم کا شبیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا
کوئٹہ میں 7ویں محرم کا شبیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 23 جون (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7ویں محرم کا شبیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،پاک فوج کی پلاٹون کیوآر ایف سٹینڈبائی رہی۔
منگل کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7ویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس امام بارگاہ کلاں پرنس روڈسے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا میکانگی روڈ پرا امام بارگاہ ناصرالعزا پر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، ماتمی جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کر رہے تھے ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ محمد امیر حمزہ نے کہاکہ 7 ویں محرم الحرام کے موقع پر 3 ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہیں،7 ویں محرم الحرام کے جلوس میں 7 دستے شامل ہیں،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے،جلوس کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے راستے مکمل طور پر سیل کئے گئے ہیں
،جلوس کے راستوں کو ٹرک اور قناطیں لگا کرسیل کیا گیا تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑاور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کہاکہ حکومت بلوچستان، پولیس اور ایف سی نے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ، پولیس، ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں، جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔








