کوئٹہ کے سید بلال نے ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پہلی بار طلائی تمغہ جیت لیا

کوئٹہ۔ 14 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سید بلال نے ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پہلی بار گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر محکمہ کھیل وثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف لانگو ،عزیز اقارب اور شائقین نے انکا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید بلال کا کہنا تھا کہ ورلڈ گولڈ میڈل جیتنے پر انتہائی خوشی ہے،ملکی سطح پر یہ …

کوئٹہ۔ 14 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سید بلال نے ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پہلی بار گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر محکمہ کھیل وثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف لانگو ،عزیز اقارب اور شائقین نے انکا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید بلال کا کہنا تھا کہ ورلڈ گولڈ میڈل جیتنے پر انتہائی خوشی ہے،ملکی سطح پر یہ ٹائٹل پہلی بار حاصل کیا ،یہ کامیابی پاکستان اور بلوچستان کی کامیابی ہے ،بھارتی باڈی بلڈر جو دوبار گولڈ میڈلسٹ جیتا تھا اس مرتبہ اس کو بھی شکست دے دی ۔

بھارتی حریف کا موقف تھا کہ یہ کامیابی آپ ڈیزرو کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس فائٹ کے لئے تعاون کیا اگر حکومت کی جانب سے اسی طرح تعاون ملتا رہا تو مستقبل میں مزید ٹائٹل جیتیں گے ۔عالمی مقابلہ جیتنے کے لیے دبئی میں ٹریننگ لینی ہوگی حکومت اگر سپورٹ کرے تو یہاں میں کلب بنا کر یہاں کے کھلاڑیوں کو تربیت دے سکتا ہوں ،بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔