کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، عراقی وزیر اعظم

بغداد ۔29جولائی (اے پی پی):عراقی وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی نے قانون کی پاسداری اور ریاستی اداروں کے تحفظ کے فرض میں کوئی نرمی نہ برتنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست یا اس کے حکام کی جگہ لینے کا حق نہیں ہے اور کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔العربیہ کے مطابق السودانی کے …

بغداد ۔29جولائی (اے پی پی):عراقی وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی نے قانون کی پاسداری اور ریاستی اداروں کے تحفظ کے فرض میں کوئی نرمی نہ برتنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست یا اس کے حکام کی جگہ لینے کا حق نہیں ہے اور کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔العربیہ کے مطابق السودانی کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ بات حکومت کے سربراہ کی طرف سے مشترکہ آپریشنز کے نائب کمانڈر، بغداد آپریشنز کے کمانڈر اور اس سکیورٹی فورس کے افسران کے ساتھ ایک ہنگامی سکیورٹی میٹنگ کے دوران کی گئی ہے ۔

بغداد میں کرخ کی جانب وزارت زراعت کے ایک شعبے پر حملے کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔بیان کے مطابق السودانی نے قانون کی پاسداری اور ریاستی اداروں کے تحفظ کے فرض میں کوئی نرمی نہ برتنے کی ضرورت، اور حملہ آور عناصر کی مداخلت اور ان کی پیشگی سکیورٹی منظوری کے بغیر حرکت کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجرموں کو موجودہ قوانین کے مطابق جواب دہ ٹھہرایا جائے اور تحقیقات انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے۔ ہماری مسلح افواج کے اصولوں کے مطابق تحقیقات کی جائے۔ کسی کو بھی ریاست یا اس کے حکام کی جگہ لینے کا حق نہیں ہے اور کوئی بھی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔