اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):ان ڈرائیوکی جانب سے پیش کردہ شفاف کورئیر سروس inDrive.Delivery نے پاکستان میں "بزنس موڈ” متعارف کرایا ہے یہ خاص طور پر کاروباری افراد اور چھوٹے کاروباروں کے لئے تیار کردہ ایک نیا فیچر سیٹ ہے جو پچھلے چھ ماہ میں بی 2 بی سرگرمیوں میں 36 فیصد اضافے کے بعد لانچ کیا گیا ہے۔ ان ڈرائیو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا موڈ باقاعدہ کاروباری ڈیلیوری صارفین کے لئے مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں ایپ کے اندر پیکیج انشورنس، ترجیحی سپورٹ اور جدید ڈیلیوری آپشنز شامل ہیں جو کہ مقامی کاروباروں کی تیزی سے بدلتی ہوئی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔
پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز ) تیزی سے کورئیر ایپس کی طرف رجوع کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ڈیلیوری سروسز میں رفتار، لچک اور کنٹرول حاصل کر سکیں۔ ان ڈرائیو کی ایک تحقیق کے مطابق کاروباری صارفین کی جانب سے ایپ استعمال کرنے کی اہم وجوہات میں ایک وقت میں متعدد کورئیرز منگوانے کی سہولت (63فیصد)، تیز تر ڈیلیوری کا وقت (57فیصد) اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ و کنٹرول (48فیصد) شامل ہیں۔ اگرچہ ابھی بھی 58فیصد کاروبار زیادہ تر آف لائن کام کرتے ہیں لیکن بہت سے ادارے اب ڈیجیٹل ٹولز اپنا رہے ہیں تاکہ وہ صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات پر پورا اتر سکیں۔
آج inDrive.Delivery استعمال کرنے والے کاروبار ہر مہینے درجنوں آرڈرز مکمل کرتے ہیں، جن میں فیشن، الیکٹرانکس، ریسوڈرانٹ، کاسمیٹکس اور آٹو پارٹس شامل ہیں۔بزنس موڈ خاص طور پر روایتی ڈیلیوری طریقوں سے ڈیجیٹل منتقلی کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں Simpaisa کے ساتھ شراکت داری کے تحت پیکج گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت میں 10,000 روپے تک کی انشورنس شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترجیحی کسٹمر سپورٹ بھی فراہم کی جاتی ہے جو بزنس موڈ استعمال کرنے والوں کی درخواستوں کا فوری جواب دیتی ہے، جس کے نتیجے میں کسٹمر سیٹسفیکشن اسکور (CSAT) میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
مزید یہ کہ inDrive کی مخصوص خصوصیات، جیسے ریٹنگ کی بنیاد پر کورئیر کا انتخاب، قیمت پر بات چیت، ایک سے زیادہ مقامات پر ڈیلیوری، اور ریئل ٹائم ٹریکنگ بھی اس میں شامل ہیں۔ بزنس موڈ براہِ راست inDrive ایپ میں دستیاب ہے اور باقاعدہ کاروباری صارفین اسے فوری طور پر بغیر کسی اضافی لاگت، رجسٹریشن یا کاغذی کارروائی کے استعمال کر سکتے ہیں۔پائلٹ فیز کے نتائج کے مطابق، بزنس موڈ استعمال کرنے والوں نے ان فیچرز کو بہت سراہا ہے، انہوں نے مزید آرڈرز دیے اور ملٹی ڈراپ روٹس جیسے جدید فیچرز کا بھرپور استعمال کیا۔
یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ وہ ٹولز جو کنٹرول، اعتماد اور تیزی فراہم کریں، ڈیجیٹل معیشت میں کامیابی کے لیے نہایت اہم ہو چکے ہیں۔اس موقع پر ان ڈرائیو کے کنٹری لیڈ محمد اویس سعید نے کہاکہ پاکستانی کاروباری حضرات حقیقت پسند، باہمت اور اب تیزی سے ڈیجیٹل ذرائع کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اور بزنس موڈ انہی ضروریات کے تحت تیار کیا گیا ہے۔inDrive.Delivery قابلِ اعتماد کورئیرز، شفاف قیمتوں، اور اسمارٹ ڈیلیوری مینجمنٹ کے ساتھ ملک بھر کی ایس ایم ای کمیونٹی کی ترقی میں مدد دینے پر فخر محسوس کرتا ہے۔
جیسے پاکستان میں کورئیر ایپس روز مرہ کاروباری لاجسٹکس کا لازمی حصہ بنتی جا رہی ہیں، inDrive.Delivery صرف ایک سروس نہیں بلکہ ملک بھر میں ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے ترقی کا طویل مدتی شراکت دار بننے کی جانب گامزن ہے۔