کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات اور رقوم کا اجراء احساس ڈیٹا سے مکمل شفافیت سے کیا جا رہا ہے، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات اور اس فنڈ سے رقوم کا اجراء احساس ڈیٹا سے مکمل شفافیت سے کیا جا رہا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے باعث بے روزگار ہونے والے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام فور کیلئے مستحق افراد سے گزشتہ روز …

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات اور اس فنڈ سے رقوم کا اجراء احساس ڈیٹا سے مکمل شفافیت سے کیا جا رہا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے باعث بے روزگار ہونے والے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام فور کیلئے مستحق افراد سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اس فنڈ میں عطیہ کئے جانے والے ہر ایک روپے پر حکومت 4 روپے اپنی طرف سے دے گی۔ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات اور اس فنڈ سے رقوم کا اجراء مکمل شفافیت سے کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں درخواستیں مندرجہ ذیل ویب سائٹ ehsaaslabour.nadra.gov.pk/ehsaass پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔