تہران۔ 17جولائی (اے پی پی) ایران کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد دارالحکومت تہران میں لاک ڈاو¿ن دوبارہ نافذ کر دیا ہے اور ساتھ ہی مساجد بھی بند کر دی ہیں۔عرب نیوز نے ریڈیو فردا کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران میں لاک ڈاو¿ن کا دوبارہ نفاذ کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کے سبب کیا گیا ہے۔تہران میں …
کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، تہران میں مساجد بند

مزید خبریں
تہران۔ 17جولائی (اے پی پی) ایران کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد دارالحکومت تہران میں لاک ڈاو¿ن دوبارہ نافذ کر دیا ہے اور ساتھ ہی مساجد بھی بند کر دی ہیں۔عرب نیوز نے ریڈیو فردا کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران میں لاک ڈاو¿ن کا دوبارہ نفاذ کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کے سبب کیا گیا ہے۔تہران میں قائم کورونا سے نمٹنے کے مرکزی سنٹر کے سربراہ علی رضا زالی نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں 890 کورونا متاثرین کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا،مساجد کے علاہ تہران میں جم اور سوئمنگ پولز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔حکام نے وائرس کے دوبارہ پھیلاو¿ کے باعث سکول میں داخلے کے لیے ٹیسٹ اور امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔








