کورونا لاکھوں مہاجر بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے، یو این ایچ سی آر

اقوام متحدہ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی مہاجرین کے امور سے متعلق ایجنسی یو این ایچ سی آر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کا بحران لاکھوں کم عمر مہاجرین کے مستقبل کے امکانات کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بن رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کے بحران سے پہلے ہی دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے بچوں کی صرف نصف تعداد، …

اقوام متحدہ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی مہاجرین کے امور سے متعلق ایجنسی یو این ایچ سی آر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کا بحران لاکھوں کم عمر مہاجرین کے مستقبل کے امکانات کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بن رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کے بحران سے پہلے ہی دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے بچوں کی صرف نصف تعداد، قریب 1.8 ملین بچوں کو اسکول تک رسائی حاصل تھی۔ یہ صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ جرمنی میں بھی پناہ گزینوں کے خاندانوں کے بچوں کو کورونا پابندیوں نے خاص طور پر سخت نقصان پہنچایا ہے کیونکہ ان کے پاس اکثر اہم ٹکنالوجی موجود نہیں ہوتی۔ اہل خانہ اسکول کے سامان اور یونیفارم کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔