کورونا میں مبتلا صدر ٹرمپ کا ملٹری ہسپتال علاج جاری، 48 گھنٹے اہم قرار

واشنگٹن۔4اکتوبر (اے پی پی): کورونا وائرس کے شکار صدر ٹرمپ کا ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے صدر ٹرمپ کے لئے بہت اہم ہیں ،صدر کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔ کورونا وائرس کا شکار امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کا علاج بھی جاری ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ڈاکٹر نے میڈیا …

واشنگٹن۔4اکتوبر (اے پی پی): کورونا وائرس کے شکار صدر ٹرمپ کا ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے صدر ٹرمپ کے لئے بہت اہم ہیں ،صدر کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔ کورونا وائرس کا شکار امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کا علاج بھی جاری ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ڈاکٹر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ صدر کی صحت کے حوالے سے پرامید ہیں لیکن انہوں نے آئندہ 48 گھنٹوں کو اہم قرار دیا۔ صدر کے چیف اف اسٹاف نے صدر کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ابھی خطرے سے باہر نہیں ائے۔صدرٹرمپ نے ہسپتال سے جاری ویڈیو پیغام میں اپنی صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں،ٹرمپ ن کہا کہ واپس ا کر انتخابی مہم مکمل کروں گا ،بہت جلد آپ لوگوں کے درمیان ہوں گا۔میلانیا ٹرمپ بھی پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ ملٹری ہسپتال کے باہر صدر ٹرمپ کے حمایتیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، صدر جمعے کے روز سے والٹ ریڈ ملٹری ہاسپتال میں زیر علاج ہیں۔