کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کی صلاحیت قابل تعریف ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔ 7 فروری (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے چین کی صلاحیت پراعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ وائٹ ہاو¿س میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں چین کی طاقت اورصلاحیت قابل تعریف ہے،دونوں رہنماو¿ں نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور …

واشنگٹن۔ 7 فروری (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے چین کی صلاحیت پراعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ وائٹ ہاو¿س میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں چین کی طاقت اورصلاحیت قابل تعریف ہے،دونوں رہنماو¿ں نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے امریکہ اورچین میں طے پانے والے حالیہ فیز ون تجارتی معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قراردیا اور اس پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔