کورونا وائرس سے گھبرانا نہیں،احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کیا جائے،وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال

لاہور۔17مارچ(اے پی پی ) وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا میں وبائی شکل اختیار کرچکا ہے لیکن اس سے گھبرانا نہیں، مشکل حالات سے حوصلے اور بہادری سے نمٹنے والی قومیں ہمیشہ سرخروہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ مل کر اس سے لڑنا اور اسے …

لاہور۔17مارچ(اے پی پی ) وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا میں وبائی شکل اختیار کرچکا ہے لیکن اس سے گھبرانا نہیں، مشکل حالات سے حوصلے اور بہادری سے نمٹنے والی قومیں ہمیشہ سرخروہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ مل کر اس سے لڑنا اور اسے شکست دینی ہے،احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کیا جائے،ہاتھ بار بار دھوئے جائیں اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوام کو کورونا وائر س سے محفوظ رکھنے اور علاج کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں اور صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں،حکومتی گائیڈ لائن پر پوری طرح عملاور اس چیلنج سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کا بہادری سے مقابلہکیا جائے۔ میاں اسلم اقبال نے کہاکہ عوام کو کورونا وائر س سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کرنے بارے آگاہی کے لیے بھر پور مہم جاری ہے،علمائ،میڈیا اور دیگر با اثر افراد عوام میں کوروناوائرسے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کریں۔