کورونا وائرس چین کی کسی لیبارٹری سے نہیں پھیلا، عالمی ادارہ صحت

جینوا۔14فروری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ادہانوم گیبرے سوس نے کہاہے کہ کورونا وائرس چین کی کسی لیبارٹری سے انسانوں تک نہیں پھیلا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ادہانوم گیبرے سوس نے ووہان میں وائرس کی جڑوں پر کی جانے والی تحقیقات پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک انتہائی کٹھن حالات میں حد درجے اہم تحقیق ہے کہ کورونا …

جینوا۔14فروری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ادہانوم گیبرے سوس نے کہاہے کہ کورونا وائرس چین کی کسی لیبارٹری سے انسانوں تک نہیں پھیلا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ادہانوم گیبرے سوس نے ووہان میں وائرس کی جڑوں پر کی جانے والی تحقیقات پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک انتہائی کٹھن حالات میں حد درجے اہم تحقیق ہے کہ
کورونا وائرس چین کی کسی لیبارٹری سے انسانوں تک نہیں پھیلا ہے۔ادارے کے تحفظ ِ خوراک و امراض ِ حیوانات کے ماہر پیٹر بین امبیرک نے وہان میں اپنی تحقیقات کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے کامیاب کام سر انجام دیا ہے، ہم اس وقت متعدد پہلووں سے وائرس کے پھیلنے کے بارے میں کئی ایک نئی معلومات تک پہنچے ہیں۔
امبیرک نے چین میں تحقیقاتی عمل مکمل ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے کسی دوسری آلہ کار اقسام کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے کا احتمال قوی ہے تا ہم ہمیں کہیں زیادہ مخصوص چھان بین کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے چین کی کسی لیبارٹری سے پھیلنے کا احتمال نہیں پایا جاتا ہے۔