کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد چودہ ملیں سے بڑھ گئی

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ہفتے کے دن جان ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 14 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس عالمی وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ ادھر عالمی ادارہ صحت کے مطابق جمعے کے دن اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد2 لاکھ 37ہزار …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ہفتے کے دن جان ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 14 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس عالمی وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ ادھر عالمی ادارہ صحت کے مطابق جمعے کے دن اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد2 لاکھ 37ہزار رہی، جو اس وبا کے پھوٹنے کے بعد کسی ایک دن میں اس میں مبتلا ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ شدید ترین متاثرہ ممالک میں امریکا، برازیل اور بھارت سرفہرست ہیں۔