اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) عالمی بنک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیروباءکے اثرات کو کم کرنے میں حکومت کی طرف سے شروع کردہ کیش امداد پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بات عالمی بنک کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کو کیش امداد کی فراہمی سے مقامی طورپرمعیشتوں کوبراہ راست فائدہ …
کورونا وائرس کی عالمگیروباءکے اثرات کو کم کرنے میں حکومت کی طرف سے شروع کردہ کیش امداد پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے، عالمی بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) عالمی بنک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیروباءکے اثرات کو کم کرنے میں حکومت کی طرف سے شروع کردہ کیش امداد پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بات عالمی بنک کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کو کیش امداد کی فراہمی سے مقامی طورپرمعیشتوں کوبراہ راست فائدہ پہنچے گا۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کااعلان کیاتھا، یہ پروگرام وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ 1200 ارب روپے سے زائد کے ریلیف پیکج کا حصہ ہے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 144 ارب روپے مالیت کاہے، اس سے ان ایک کروڑ20 لاکھ افراد کوفائدہ پہنچے گا جو وباءاوراس کے نتیجہ میں لاک ڈاون سے بری طرح متاثرپوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ بحران کے دورمیں کیش پروگرام ایک بہترین سرمایہ کاری ہے، پاکستان کی 24 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں، ملک کی غریب آبادی کو وباءکے اثرات سے نمٹنے کیلئے فوری ردعمل ضروری تھا۔ رپورٹ میں 13مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاون اوراس کے نتیجہ میں سماجی اوراقتصادی اثرات کا تفصیل سے ذکرکیاگیاہے، رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون کے نتیجہ میں افرادی قوت بالخصوص خواتین ورکروں کی ایک بڑی تعداد کوبے روزگاری کاسامنا کرنا پڑاہے۔ عالمی بنک کے تعاون سے سماجی تحفظ کے اداروں کے دائرہ کارمیں توسیع کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مزید 45 لاکھ خواتین کومستفید کرانے کیلئے عالمی بنک نے تعاون فراہم کیا۔ رپورٹ میں احساس کفالت اوربی آئی ایس پی کوجنوبی ایشیاءکے خطہ میں سماجی تحفظ کے سب سے بڑے پروگرام قراردیئے گئے ہیں۔








