کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں قرضوں کی ادائیگی میں ایک سال کی سہولت سے 6 لاکھ افراد نے استفادہ کیا، 432 ارب روپے کے قرضوں کی بنیادی رقوم کی ادائیگی موخر، 59 ارب روپے کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی، ترجمان سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں سٹیٹ بینک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں ایک سال کی مدت کی سہولت سے اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ 15 مئی تک اس سکیم سے اب تک 6 لاکھ افراد نے استفادہ کیا ہے، اس دوران432 ارب روپے …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں سٹیٹ بینک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں ایک سال کی مدت کی سہولت سے اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد نے استفادہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ 15 مئی تک اس سکیم سے اب تک 6 لاکھ افراد نے استفادہ کیا ہے، اس دوران432 ارب روپے کے قرضوں کی بنیادی رقوم کی ادائیگی موخرکردی گئی ہے، اسی طرح 59 ارب روپے کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی، کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں سٹیٹ بینک نے پاکستان بینکرزایسوسی ایشن کی مدد سے اس سکیم کا اجراء کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سکیم سے استفادہ کرنے والوں میں زیادہ تر چھوٹے قرضے لینے والے افراد شامل ہیں جنہوں نے مجموعی طورپر37 ارب روپے کے قرضے موخر/ ری سٹرکچرکئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت قرضوں کوموخرکرنے اورری سٹرکچرنگ کی کل ایک لاکھ درخواستوں کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے ریلیف پیکج میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں