کورونا وائرس کی وباکو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومتی کوششوں کی عالمی سطح پرتعریف کی جارہی ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وژن کے مطابق پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اورانہیں اس ضمن میں بھرپور کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو میں خاطر خواہ کمی …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وژن کے مطابق پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اورانہیں اس ضمن میں بھرپور کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو میں خاطر خواہ کمی کو نہ صرف قومی سطح پر سراہا جارہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس ضمن میں پاکستان کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈبلیوایچ او کے سربراہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی تعریف پاکستان کی اس وبا کو روکنے کے لئے کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کا واضح ثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے جب کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اپنائی تو اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن حالات و واقعات نے ثابت کیا کہ وزیراعظم کا وژن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان مشکل حلات میں جرات مندانہ فیصلے کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے تمام شعبوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بنیادی نوعیت کے ٹھوس اور مشکل فیصلے کر رہے ہیںجس کے بہتر نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں ۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ماضی میں معیشت کی بہتری اور دیگر شعبوں میں بنیادی اصلاحات کی طرف توجہ نہ دی گئی اور ہمیشہ قلیل المدتی فیصلے کیے گئے جس سے معیشت کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بنیادی طور پر جن اصلاحات پر کام کر رہے ہیں اُن سے ایک طرف معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو گی تو دوسری جانب پاکستان کے عوام کو روز گار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے جس سے غربت میں کمی اور دیرپا ترقی اور خوشحالی ممکن ہو پائے گی۔