کورونا وائرس کے معاشی اثرات کوکم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کے اقدامات، نجی شعبہ کے 17 لاکھ ملازمین کے روزگارکوتحفظ ملا،کاروبار ی افراد اوراداروں کو قرضوں اور ان کی واپسی میں ریلیف دیا گیا

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سٹیٹ بینک کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے معاشی اثرات کوکم کرنے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتیجہ میں نجی شعبہ کے تقریباً 17 لاکھ ملازمین کے روزگارکوتحفظ فراہم کیاگیا جبکہ کاروبار ی افراد اورکاروباری اداروں کوکیش کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے قرضوں کی فراہمی سمیت قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف فراہم کیاگیا۔ سٹیٹ بینک نے وباکے ابتدائی مہینوں میں نجی شعبہ کے اداروں …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سٹیٹ بینک کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے معاشی اثرات کوکم کرنے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتیجہ میں نجی شعبہ کے تقریباً 17 لاکھ ملازمین کے روزگارکوتحفظ فراہم کیاگیا جبکہ کاروبار ی افراد اورکاروباری اداروں کوکیش کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے قرضوں کی فراہمی سمیت قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف فراہم کیاگیا۔

سٹیٹ بینک نے وباکے ابتدائی مہینوں میں نجی شعبہ کے اداروں میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اپریل 2020 سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں 2,958 نجی اداروں کودوکھرب، 38 ارب، 23 کروڑ،60 لاکھ روپے کے آسان قرضہ جات فراہم کئے جس کے نتیجہ میں 1,695,763ملازمین کے روزگارکوتحفظ فراہم کیاگیا۔

سٹیٹ بینک نے کاروباراورزراعت کیلئے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے، 8 مئی 2020 سے لیکر16 اپریل 2021 تک کی مدت میں 1,825,466افراد کے ذمہ 6 کھرب، 57 ارب، 16 کروڑ، 20 لاکھ روپے کے قرضہ جات کے اصل زرکوموخرکردیاگیا جبکہ دوکھرب، 53 ارب، 61 کروڑ، 90 لاکھ روپے کے قرضہ جات کوری شیڈول کیاگیا۔سٹیٹ بینک نے ہسپتالوں اورطبی اداروں کی استعدادمیں بہتری کیلئے آسان قرضہ جات کی فراہمی کی سکیم متعارف کرائی

، اس سکیم کے تحت 30 اپریل 2020 سے لیکریکم جولائی 2021 تک کی مدت میں 50 اسپتالوں اورطبی مراکز کو 17 ارب ، 78 کروڑِ 97 لاکھ، 90 ہزارروپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ نجی شعبہ کیلئے نئے پراجیکٹ شروع کرنے اورپہلے سے موجودکاروبارمیں توسیع کیلئے سٹیٹ بینک نے خصوصی سکیم متعارف کرائی ،

اس سکیم کے تحت 30 اپریل 2020 سے لیکریکم اپریل2021 تک کی مدت میں 628 اداروں کو4 کھرب، 35 ارب، 70 کروڑِِ 20 لاکھ، 90 ہزارروپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔

مزید خبریں